تعارف

Saturday, November 19, 2005
posted by ٓAzib

میرا نام عازب ھے اور میری عمر سولہ سال ھے۔ میں قرآن حفظ کرنے کے بعد ان دنوں لیجنڈ پبلک اسکول میں دسویں جماعت کا طالبعلم ہوں۔ اپنے بڑے بھائی نعمان کا بلاگ دیکھ کر مجھے بھی بلاگنگ کا شوق ہوا۔ مجھے سائنس اور تاریخ میں دلچسپی ہے اس بلاگ پر ان دو مضامین پر لکھوں گا۔ کیونکہ میں نے ابھی ابھی کمپیوٹر پر اردو لکھنا شروع کی ہے اسلئیے میں پہلے چھوٹی چھوٹی پوسٹ لکھوں گا۔ میرے علاوہ یہاں نعمان بھائی بھی میرا ہاتھ بٹائیں گے۔

اس بلاگ کا ٹائٹل ڈاکٹر قاضی محمد سلیمان کی کتاب 'کائنات کے ان کھلے راز' سے لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کی کتاب جنگ پبلشرز نے جون ۱۹۹۹ میں شائع کی تھی۔ اس کتاب سے متاثر ہو کر میں نے یہ بلاگ شروع کیا ہے۔

3تبصرہ جات

Blogger Hypocrisy Thy Name:

عازب صاحب خوش آمدید ۔ آپ ہمیں جدید سائنس سے رو شناس کرائیے ۔ ہم نے سائنس ان دنوں پڑھی تھی جب بگ بینگ کی تھیوری نہیں بنی تھی ۔ کمپیوٹر تو کیا الیکٹرانک کیلکولیٹر اور ٹی وی بھی نہیں تھا ۔

12:37 PM  
Blogger Abdul Qadir:

خوش آمدید عازب

in the address of your blog, what does the word steries mean?

7:53 AM  
Blogger ٓAzib:

آپ لوگوں کا شکریہ۔ قدیر میرے بلاگ کا ایڈریس اردو مائسٹریز ہے جس کا مطلب اسرار ہوتا ہے۔

3:36 PM  

Post a Comment

اس پوسٹ پر لنکس

Create a Link

سرورق ^^