بلاگر پر کیٹیگریز

Wednesday, November 30, 2005
posted by Noumaan

آخر کار ہم اپنے بلاگ پر کیٹیگریز شامل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ کام ہم نے ڈیلیشیئس کے ذریعے انجام دیا۔ گرچہ ایسا کرنے سے اب ہمیں اپنی ہر پوسٹ کو لکھنے کے بعد اس کو کیٹیگرائز کرنا پڑے گا لیکن ڈیلیشئس کے براؤسر بٹنوں سے یہ کام بھی اتنا مشکل نہیں۔ ڈیلیشیئس کو یہاں شامل کرتے ہوئے ہمیں چند پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جو کہ درج ذیل ہیں:
  1. ڈیلیشیئس کا ٹیگ رول ہماری اسٹائل شیٹ کو ہائی جیک کرلیتا۔ جس کی وجہ سے مجھے سی ایس ایس میں کافی دیر تک تبدیلیاں کرنا پڑیں۔ میری سی ایس ایس کی محدود معلومات کی وجہ سے یہ کام اور بھی کٹھن ہوگیا۔
  2. اردو فونٹ نفیس ویب نسخ، اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں ٹیکسٹ صحیح طرح رینڈر نہیں ہورہا تھا اسلئیے ہم ٹاہوما استعمال کر رہے ہیں۔
طریقہ کار:
  • ڈیلیشیئس پر جا کر اکاؤنٹ بنائیں۔
  • اپنے بلاگ کی کچھ پوسٹس کو ٹیگ کریں۔ اس کے لئیے آپ ڈیلیشیئس کے براؤسر بٹن بھی استعمال کرسکتے ہیں یا براہ راست ان کے فارم میں اپنی پوسٹ کا لنک دے کر بھی یہ کام کرسکتے ہیں۔
  • اب ڈیلیشیئس پر ہیلپ کے آپشن میں جاکر ٹیگ رول پر کلک کریں۔ اپنے ٹیگ رول کا نام منتخب کریں۔ اپنے بلاگ کے اسٹائل کے مطابق فونٹ کلر منتخب کریں۔ کلاؤڈ یا فہرست میں سے ایک کا انتخاب کریں۔ ہم اپنے بلاگ پر فہرست کا استعمال کر رہے ہیں۔
  • کوڈ کو کاپی کرکے اپنے بلاگ پر پوسٹ کریں۔ پیش منظر دیکھیں مطمئن ہونے پر محفوظ کرلیں اور اپنا بلاگ ری پبلش کریں۔
موضوع: ، ،

2تبصرہ جات

Anonymous Anonymous:

Well I recommend this. I guess it will be rather easy but you may need Fire Fox. If you are a pro then may devise something in IE

http://matthewsheffield.blogspot.com/2005/09/easy-categories-for-blogger-users.html

5:39 AM  
Anonymous Anonymous:

لکھنو سے اردو کے ایک اخبار لشکر کی ویب سائٹ کو ضرور ملاحظہ فرمائیں اور خود و اپنے دوستوں سے اس ویب سائٹ کے لئے کچھ بھی لکھنے کی اپیل کریں۔ایک صاف ستھری اور بقائے باہم کے اصول پر کام کرنے والوں کی اس ویب سائٹ میں ہم سماج کے سبھی طبقات کے مسائل اور ان پر مضامین شائع کرنے کی کوشش کیا کریں گے دیکھئے www.lashkar.in

5:07 PM  

Post a Comment

سرورق ^^